نئی دہلی، 15/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کی اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان حقوق کی لڑائی کے معاملے کو سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے آئینی بنچ کو ریفر کر دیا ہے۔سپریم کورٹ نے مرکز اور دہلی حکومت کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ اسے چیف جسٹس کے یہاں جلد سماعت کے لیے پیش کر سکتی ہیں،کیونکہ تنازعہ کی وجہ سے دہلی میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے آئینی بنچ کے لیے قانونی سوال بھی طے نہیں کیا اور کہا کہ آئینی بنچ اس پرنئے سرے سے غور کرے۔